؞   تعلیمی اور ثقافتی پروگرام کے ساتھ سالانہ جشن اختتام پذیر
۲۸ فروری/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
معروف پور (حوصلہ نیوز) : معروف پور کے مدرسہ درسگاہ اسلامی میں دوروزہ تعلیمی و ثقافتی پروگرام کے ساتھ سالانہ جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں پہلے دن عورتوں اور طالبات کا پروگرام تھا اور دوسرے دن مردوں کے لئے مختص تھا۔
سالانہ جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک اور اس کے اردو انگریزی ترجمہ سے ہوا. اس کے بعد درس حدیث پیش کی گئی. درجہ مولوی اخری کی ایک طالبہ نے نعت پڑھی. پھر چھوٹے چھوٹے طلبہ نے ایکشن نظم کے ذریعہ شرکاء کو خوش آمدید کہا. درجہ ایل کے جی اور یوکے جی کے بچوں نے باری باری مختلف مواقع کی دعائیں سنائیں.
پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوۓ مدرسہ کے پرنسپل عبد اللہ فاروق نے حوصلہ نیوز کو بتایا کہ ایک درجن سے زائد ڈرامے اور مکالمے پیش کئے گئے, جس میں شیطان کی چالیں, والدین کی نافرمانی. فیشن, دین سے دوری, چودہ سو سال پہلے اور چودہ سو سال بعد" کافی دلچسپ رہے. اس سال فارغ ہونے والی 12 طالبات کو مدرسہ کی جانب سے علامہ سید سابق کی فقہ السنہ کی پہلی جلد بطور تحفہ عنایت کی گئی. پھر آرٹ اینڈ کرافٹ انعامی مقابلہ میں کامیاب چھ طالبات کو ایک ایک ضخیم ڈکشنری دی گئ.
آزاد شکچھا کیندر جون پور کی طرف سے پچھلے دنوں فرقانیہ ہائر سیکنڈڑی اسکول میں منعقدہ پینٹنگ مقابلہ میں اول اور دوم پوزیشن لانے والی طالبات کو مومنٹو دیا گیا ۔ پہلے دن کے پروگرام میں گاؤں کے علاوہ اطراف و اکناف کی تقریبا چار سو خواتین پروگرام میں شریک ہوئیں, دوسرے دن کافی تعداد میں مرد حضرات شریک ہوئے.
پروگرام کی نظامت درجہ چہارم کی دو طالبات کررہی تھیں. آخر میں پرنسپل نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اپنے اختتامی تقریر میں اس طرح کے پروگرام کی تعلیم میں اہمیت و ضرورت سے واقف کرایا ۔

0 لائك

7 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.